ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی اور بی جے پی کے ڈی این اے میں نفرت کے سوا کچھ نہیں:ایس پی

یوگی اور بی جے پی کے ڈی این اے میں نفرت کے سوا کچھ نہیں:ایس پی

Sun, 11 Oct 2020 22:31:59    S.O. News Service

لکھنؤ،11؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے  اپوزیشن  کے  ڈی این  اے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی  پارٹی (ایس پی)  کے ترجمان اور قانون ساز کونسل کے ممبر سنیل  سنگھ ساجن  نے کہا  ہے کہ  اپوزیشن کو  مورد الزام   ٹھہرانے  والے وزیر اعلی سمیت پوری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈی این اے  میں نفرت کے سوا کچھ نہیں  ملے گا۔ ساجن نے  اتوار کو  ایک  ویڈیو جاری  کرکے  کہا  کہ ’’ یوگی  کا  بیان  کہ  اپوزیشن کے  ڈی  این اے میں تقسیم ہے شرمناک ہے۔ یوگی  جی  ڈی این اے  ٹسٹ کراکر دیکھئے آپ  کے ڈی  این اے میں نفرت  کے علاوہ کچھ  بھی  نہیں ملے گا۔‘‘

پوری بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈی  این  اے میں نفرت بھری  ہوئ  ہے۔انہوں  نے  کہا کہ ’’مجھے  نہیں  معلوم کہ آپ  اپنے نظریاتی استاذوں  کے بارے  میں  کتنا جانتے  ہیں  کہ  نہیں، ان کی  تاریخ آپ  کو معلوم ہے۔ آپ کے نظریاتی استاذ آزادی کی لڑائی  میں انگریزوں کے معاون  تھے۔ انقلابیوں  کے خلاف انہوں نے بیان  دیئے۔  آپ  یہ کیسے کہہ  سکتے ہیں  کہ صرف آپ محب  الوطن ہیں باقی لوگ ملک  مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ یوگی  نے اپوزیشن کے ڈی این اے میں سماج کو تقسیم کرنے کا الزام  لگاتے ہوئے بی جے پی کارکنوں  کو محتاط  رہنے کی  نصیحت کی تھی۔


Share: